روس کی ریلوے کمپنی بھارت میں ریلوے لائنوں کی تعمیر میں حصہ لے گی

روس کی ریلوے کمپنی بھارت میں ریلوے لائنوں کی تعمیر میں حصہ لے گی

ماسکو(اے پی پی) بھارت میں ریلوے لائنیں بچھانے کیلئے کی روس کی ریلوے کمپنی ’’آر ڑے دے‘‘ بین الاقوامی کنسورشیم میں شامل ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے نائب صدر آلیکساندر سلطانوو نے کہا کہ منصوبہ کے مطابق کمپنی بھارت میں 400 کلومیٹرطویل ریلوے لائن تعمیر کریگی۔ آلیکساندر سلطانوو نے مزید کہا کہ اس کنسورشیم میں 'آر ڑے دے' سمیت دو روسی کمپنیاں، ایک بڑی بھارتی کمپنی اور ایک غیر ملکی کمپنی شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر