رام اللہ، دولیف کالونی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے یہودی آباد کار ہلاک، دو زخمی

رام اللہ، دولیف کالونی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے یہودی آباد کار ہلاک، ...

رام اللہ (این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دولیف کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی اسرائیلی کار پرفائرنگ سے ایک یہودی ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رام اللہ میں کفر نعمہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں یہودی آباد کار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت بھی خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔واقع کے فوری بعد صہیونی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی تھی تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

مزید : عالمی منظر