رام اللہ، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے

رام اللہ، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ (این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر ام اللہ میں کفر قدوم، قلقیلیہ اور مغربی رام اللہ میں بلعین کے مقام پر نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد شہری ہفتہ وار مظاہروں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ،اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔عوامی مزاحمتی کمیٹی کے کنوینیر مراد شتیوی نے بتایا کہ کفرقدوم میں جمعہ کے روز نکالی گئی ایک ریلی پر صہیونی فوجیوں نے حملہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کیساتھ براہ راست فائرنگ اور پانی کا بھی چھڑکاؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے تین زخمیوں کی حالت خطرے میں ہے۔ ان میں 19 سالہ ساری سمیر کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔ 22 سالہ بشار محمود اور 29 سالہ محمد یعقوب بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو نابلس میں رفیدیا سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے روزے اور شدید گرمی کے باوجود فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے یہودی نسلی دیوار اور توسیع پسندی کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔مراد اشتیوی نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں کو ڈھال کے طورپر استعمال کیا۔ قابض فوجی گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے تھے جہاں سے انہوں مظاہرہن پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی بچے اور گھروں میں موجود خواتین بھی دم گھٹنے سے متاثر ہوئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -