اقوام متحدہ کی یمن کیلئے 1.6ارب ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کی یمن کیلئے 1.6ارب ڈالر امداد کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے جنگی بحران کے شکار ملک یمن کیلئے امداد کی مد میں 1.6 بلین ڈالر فراہمی کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایجنسی کے ترجمان نے یمن کی صورتحال کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں کئی ملین انسانوں کی بنیادی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 ملین سے زیادہ انسانوں یا ملکی آبادی کے 80 فیصد کو کسی نہ کسی حوالے سے امداد کی ضرورت ہے۔ 2015ء کے اواخر تک ان ضروریات کو کسی حد تک پورا کرنے کے لیے 1.6 بلین ڈالر درکار ہوں گے۔ ان رقوم میں سے 11.7 ملین ڈالر سب سے زیادہ ضرورت مند یمنی باشندوں کو غذا، پانی اور رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -