ولادی میر پیوٹن کا شامی صدر کی مکمل حمایت کا اعلان

ولادی میر پیوٹن کا شامی صدر کی مکمل حمایت کا اعلان

ماسکو(اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شام کے صدر بشار الاسد کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ انٹرنینشل اکنامک فورم کے دوران روسی صدر نے کہا کہ وہ شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے بیرونی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔پیوٹن نے اس مو قع پر شامی صدر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ روسی صدر نے اس موقع پر ان خدشات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ شام میں جنگ کی صورتحال مزید خراب ہو کر لیبیا کے حالات جیسی ہو سکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر