رمضان المبارک امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم نعمت ہے،اسلامی تحریک طلبہ

رمضان المبارک امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم نعمت ہے،اسلامی تحریک طلبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،عبدلغفار،محمد عدنان،کلیم الرحمان ،عبدالوحید فاروقی،سجاد مغل ،ضیاء الاسلام نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم نعمت ہے جو انسانیت کا درد مسلمان کے دل میں پیدا کرتا ہے جس کے باعث مسلمان بلا تفریق انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہوکر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں روزہ انسان کے میں اللہ تعالی کا ڈر (تقویٰ) پیدا کرتا ہے جس سے انسان کے اندر اللہ تعالیٰ سے محبت کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے ماہ صیام غم خوار ی ،خدمت انسانیت،عبادت الٰہی کا مہینہ ہے۔
۔

۔
اس ماہ صیام میں روزہ کے تقاضے پورے کرنے والے مسلمان کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایسا برکتوں والا مہینہ ہے کہ اس میں رزق بڑھا دیا جاتا ہے شیاطین کو جھکڑ دیا جاتا ہے اس مبارک مہینے میں مسلمان اپنے معاشرے کے مفلوک الحال،غریب،یتیم،بیمار،لاوارث انسانوں کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اسلامی تحریک طلبہ (I.T.T.PAK )کے قائدین نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی حقیقی عبادت ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے حقیقی عبادت اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام خلافت قائم کرنے کیلئے انتھک کوشش کرنا ہے جوام العبادت ہے نماز ،روزہ،حج زکوٰۃ ام العبات کا فریضہ ادا کرنے کی مشق ہیں۔