نظریاتی سمر سکول میں کل جسٹس(ر)میاں آفتاب فرخ خطاب کریں گے

نظریاتی سمر سکول میں کل جسٹس(ر)میاں آفتاب فرخ خطاب کریں گے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے تیرہویں روزکل ساڑھے گیارہ بجے صبح تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن جسٹس(ر) میاں آفتاب فرخ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت بیگم مہناز رفیع اور نظریۂ پاکستان فورم سعودی عرب کی چیف کوآرڈی نیٹر بیگم صفیہ اسحاق طلبہ سے خطاب کریں گے۔

۔

بعد ازاں سوال وجواب کی نشست ہو گی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4