جعلی ادویات بنانے والوں کا محاسبہ کریں گے،سلمان رفیق

جعلی ادویات بنانے والوں کا محاسبہ کریں گے،سلمان رفیق

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)آپ اچھے انسان اور سچے پاکستانی بنیں۔جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ان خیالات کااظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بارہویں روز طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی و اینکر پرسن ذوالفقار احمد راحت اورنظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور گر آپ صفائی کا خیال رکھیں توبہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ذوالفقار احمد راحت نے کہا کہ بچے ہی پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ آپ قائداعظمؒ کے سنہری اصولوں ایمان،اتحاد،تنظیم کو روزمرہ زندگی پر لاگو کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4