آئی ایس او کے زیر اہتمام 22رمضا ن کو القدس ریلی نکاجائیگی

آئی ایس او کے زیر اہتمام 22رمضا ن کو القدس ریلی نکاجائیگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملت تشیع پاکستان کی نمائندہ تنظیموں کا یوم القدس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس اومیں منعقد ہوا اجلاس آئی ایس او پاکسان کے مرکزی صدر تہور حیدری کی صدارت میں ہوا اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری علامہ خالق اسدی صاحب،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے نمائندہ الطاف بلوچ ڈویژنل صدر لاہور آئی ایس او پاکستان شکیل اصغر مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس او پاکستان قلب عباس مرکزی سینئر نائب صدر علی مہدی نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا کہ 22 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور میں حسب سابق القدس ریلی منعقد کی جائے گی جس میں ہزاروں افراد شریک ہونگے ریلی میں شرکت کیلئے عروۃ الوثقیٰ ،جامعتہ المنتظر جامعتہ المصطفی اور دیگر ملی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان لاہور ڈویژن یوم القدس کے حوالے سے بھرپور رابطہ مہم کررہی ہے، اس سلسلے میں مختلف سیاسی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ آئی ایس او کے ترجمان قلب عباس نے کہا کہ رواں سال یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا لاہور میں ریلی کو کامیاب بنانے اور تمام مکاتب فکر کو اس ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے بھرپور رابطہ مہم کی جارہی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس رابطہ مہم کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا ہے جسے صہینوں نے اسلامی ممالک میں انتشار پھیلا کر دبادیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہنا وقت کی اہم ضرورت ہے،عراق شام سمیت دیگر اسلامی ممالک میں صہیونی بدامنی اور دہشتگردی کو تکفیریت کے ذریعے پھیلارہے ہیں ۔ ان تکفیریوں کا اصل ہدف مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4