سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کی کتاب حیات دختران اسلام کیلئے نصاب نجات ہے،اشرف جلالی

سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کی کتاب حیات دختران اسلام کیلئے نصاب نجات ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سر براہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کتاب حیات دختران اسلام کیلئے نصاب نجات ہے۔ خاتون جنت نے خواتین اسلام کی دارین میں فلاح و بہبود کا عملی نمونہ پیش کیا۔آپکی عقیدت و احترام سے انسان کو اللہ تعالیٰ اور سرور کائنات ﷺ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ کی شہزادی ہونے، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ ہونے کے لحاظ سے ان کا مقام و مرتبہ پوری کائنات میں منفرد ہے




۔ آپ کے گلشن کے حَسین پھول قیامت تک دماغوں کو معطر کرتے رہیں گے۔