حکومت لوڈشیڈنگ کے ذریعے روزہ داروں کی مشکلات نہ بڑھائے،سعدیہ سہیل

حکومت لوڈشیڈنگ کے ذریعے روزہ داروں کی مشکلات نہ بڑھائے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے حکومتی اعلانات اور دعوؤں کے باوجود سحروافطار کے اوقات کے علاوہ دن بھرغیرعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جون کے روزوں میں سحروافطار کے وقت لوڈشیڈنگ کرکے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے۔

مینار پاکستان میں بیٹھ کر پنکھا جھلنے والے وزیراعلیٰ اب توکچھ کر دیں جب وفاق میں ان کے بھائی کی حکومت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبانی نعروں اور دعوؤں کی بجائے حکمران عوامی احتجاج پر ہوش کے ناخن لیں، شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں صورتحال انتہائی خوفناک ہے جہاں ا س قدر شدید گرمی میں 18سے 20گھنٹے بجلی غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی اورانہیں سیاست میں گھسیٹنا ناقابل برداشت ہے۔ افواج پاکستان کا دشمن پاکستان اور قوم کا دوست نہیں ہو سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4