آصف زرداری کا بیان ملک دشمنی کاعکاس ہے،انجینئر فیصل ملک

آصف زرداری کا بیان ملک دشمنی کاعکاس ہے،انجینئر فیصل ملک

لاہور (پ ر) پنجاب یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین انجینئر محمد فیصل ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پاک فوج کیخلاف بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان ان کی ملک دشمنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے اور ان کو اپنے اس بیان کی قیمت چکانا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور سینٹر زون کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سیاست میں کسی قسم کی مداخلت کئے بغیر اپنا عسکری کردار بھرپور طریقے سے اداکررہی ہے

جس کا اندازہ ضرب عضب کی کامیابیوں سے بھرپور لگایا جا سکتا ہے۔ ایسے موقع پر پاک فوج کے مورال کو ڈاؤن کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4