پیپلز پارٹی کے خلافسازشیں کرنے والے ناکام ہونگے،عابد صدیقی

پیپلز پارٹی کے خلافسازشیں کرنے والے ناکام ہونگے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ (ن) کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے کسی وعدے کی تکمیل دو سالوں میں نہیں ہو سکی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
۔
۔
وہ اپنے مزموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔ پیپلز پارٹی شہیدوں اور جیالوں کی جماعت ہے ماضی میں اس قسم کے حربوں سے ہمیں کوئی نقصان پہنچایا جا سکا نہ ہی کوئی اب پیپلز پارٹی کا بال بیکا کر سکے گا، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی دوبارہ شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید بیبظیر بھٹو جیسی جماعت بن کر دکھائے گی۔ ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربینظیر بھٹوشہید اور ان کی جماعت آج بھی زندہ ہے۔