ایڈیشنل سیشن جج کی طرفسے شادی شادی شدہ خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے شادی شدہ خاتون کی جانب سے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں باغبانپورہ کی رہائشی خاتون نسیم بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے ساجد نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے تاہم اس رشتہ سے اس کے گھر والے و دیگر رشتہ دار خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس سے مل کر سائلہ اورا س کے شوہر کو مختلف ہیلوں بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں
جبکہ سائلہ کو اپنے شوہر سے علیحدگی کے لئے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے متعلقہ پولیس کو درخواست گزار خاتون ا ور اس کے شوہر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔