محنت کش کا کان چبانے کا کیس،تھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ ا و کو نوٹس

محنت کش کا کان چبانے کا کیس،تھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ ا و کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے معمولی تلخ کلامی پر محنت کش کا آدھا کان چبانے والے 3ملزمان کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پر تھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22جون کوطلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج شفیق احمد نے کیس کی سماعت شروع کی تو3ملزمان سلطان وغیرہ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ان پر دوران لڑائی اشفاق نامی محنت کش کا آدھا کان چبانے کے الزام کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج ہے۔انہوں نے کہا کہ مدعی مقدمہ کا کان مشین میں آ کر کٹ گیا مگر اس نے لڑائی کے بعد کان چبانے کا الزام عائد کر دیا ہے ،عدالت ان کی ضمانتیں منظور کرے۔محنت کش اشفاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے لڑائی کے دوران انسانیت سے گری حرکت کرتے ہوئے اشفاق کا آدھا کان چبا ڈالا جس سے اسکی سماعت پر برا اثر پڑا اور اسکی شخصیت مسخ ہو کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر انسانی حرکت کرنے والے ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں لہذا انکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4