سندھ میں بدترین بدعنوانی کا بھانڈا پھوٹ گیا،عامر نواب

سندھ میں بدترین بدعنوانی کا بھانڈا پھوٹ گیا،عامر نواب

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ سندھ میں بدترین بدعنوانی کابھانڈاپھوٹ گیاآصف زرداری کی صحبت کانتیجہ سب نے دیکھ لیاجہاں آصف زرداری کی مداخلت ہوگی وہاں کرپشن کابازارضرورگرم ہوگاسندھ میں کرپشن میں ملوث چارآفیسرز کوچودہ روزہ ریمانڈ پرنیب کے سپردکیاجانا خوش آئند ہے کیونکہ اگراحتساب نہ ہواتوپھرخونیں انقلاب ضرورآئے گا۔ پیپلزپارٹی والے ایک طرف بدعنوانی جبکہ دوسری طرف بدزبانی کرنے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔

دوسروں پرانگلی وہ اٹھائے جس کااپنادامن صاف ہوزرداری اوران کے حواری اپنے دامن پربڑے بڑے داغ کیوں نہیں دیکھتے وہ کوٹ لکھپت میں ایک افطارڈنر سے خطاب کررہے تھے۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ قومی مجرموں اورلٹیروں کی چمڑیاں ادھیڑے بغیران سے قوم کی دمڑیاں وصول نہیں ہوں گی اچھاہواآصف زرداری نے فوج بارے اپنے حالیہ متنازعہ بیان پریوٹرن لے لیا،تاہم یہ کافی نہیں بلکہ تلافی کیلئے آصف زرداری پاک فوج اورفوجی قیادت سے باضابطہ معذرت کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگرآصف زرداری گرم توے پربیٹھ کربھی فوج پرتنقید کریں گے توکوئی باشعوراورباضمیرشہری ان کی کسی بات پراعتماد نہیں کرے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4