عدالت نے تین بچے باپ سے برآمد کر کے ماں کے حوالے کر دیے

عدالت نے تین بچے باپ سے برآمد کر کے ماں کے حوالے کر دیے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جاء کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے 3بچے والد سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیئے۔ درخواست گزار ثمرین بی بی نے اپنے وکیل مدثر چودھری کی وساطت سے حبس بے جاء کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کی شادی ناصرسے ہوئی جس سے 3بچے کاشف ،احمد اور رمشا پیدا ہوئی ،کچھ عرصہ قبل گھریلو ناچاقی کی بناء پر اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دے کر گھر سے نکال دیا

ہے جبکہ تینوں بچوں کو بھی زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ پولیس نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4