قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کردیا ملزم اصغر علی پر الزام تھا کہ اس نے 2سال قبل اپنی ایک محلے دار خاتون رضیہ بی بی کو معمولی تلخ کلامی پر چھریاں مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا



، عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران پیش ہونے والے گواہوں کی جانب سے منحرف ہونے پر عدالت نے مذکورہ ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔