سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روک دیا گیا

سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روک دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور طارق افتخارنے سزائے موت کے قیدی عامر رضا کے ڈیتھ وارنٹ پر 25 جون تک عمل درآمد روکتے ہوئے مقتولین کے ورثا کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیاہے۔سیشن جج لاہور کے روبرو عامر رضا نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ اسے اپنی ہی بہن کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا جبکہ اعلی عدلیہ سے بھی اسکی رحم کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں اور صدر مملکت نے بھی رحم کی اپیل مسترد کر رکھی ہے۔سیشن عدالت کی جانب سے 18جون کے لئے اس کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔قیدی عامر رضا کے وکیل نے کہا کہ اسکے بہن بھائیوں نے اسے معاف کر دیا ہے اور صلح نامے پر بھی دستخط کئے جا چکے ہیں لہذا جاری کئے گئے ڈیتھ وارنٹ مسترد کئے جائیں جس پر عدالت نے مجرم عامر رضا کے بہن بھائیوں کو 25جون کوبیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4