احتساب عدالت میں بینک آفپنجاب کیس کے حوالے سے سماعت کل ہو گی

احتساب عدالت میں بینک آفپنجاب کیس کے حوالے سے سماعت کل ہو گی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کیس میں ملوث مرکزی ملزم ہمیش خان اورشیخ افضل سمیت 10ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کل 22جون کو گی ۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے بینک آف پنجاب کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم ہمیش خان، شیخ افضل سمیت 10ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ، عدالت میں پچھلی سماعت پر استغاثہ کے گواہ سعید احمد کا بیان پچھلی تاریخ پیشی پر شیخ افضل کی عدم موجودگی میں قلمبند کیا گیا تھااور اس پر وکلا نے مذکورہ گواہ پر دوبارہ جرح مکمل کرلی تھی جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت کل 22جون تک ملتوی کردی تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4