الطاف حسین اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں،محمد کامران

الطاف حسین اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں،محمد کامران

لاہور ( پ ر) چیئرمین مووآن پاکستان محمد کامران نے کہا ہے سابق صدر آصف علی زرداری بوکھلا گئے ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو پاک افواج کے بحیثیت صدر کمانڈر ان چیف رہنے کے بعد وہ اپنی ہی افواج کے خلاف بیان بازی کرنے سے گریز کرتے۔ ان میں اور ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے درمیان میں کوئی فرق نہیں کیونکہ دونوں کا حال یہ ہے کہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں ان کی موجودگی میں پاکستان کو مزید کسی دْشمن کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں محمد کامران نے کہا پی پی پی کے نام نہاد قائد آصف علی زرداری اس لئے اس قدر سیخ پا ہیں کیونکہ رینجرز کی کراچی میں کی جانے کارروائی میں وہ شخصیات اور گروہ طشت ازبام ہورہے ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہی کی نگرانی میں لوٹ مار، قتل و غارت گری ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے جرائم پنپ رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4