تعلیم کو فروغ دے کر مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے،چودھری اشرف

تعلیم کو فروغ دے کر مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے،چودھری اشرف

لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن )کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لئے 27فیصد رقم مختص کی گئی ہے تعلیم کو فروغ دے کر ہم مسائل پر قابو پاسکتے ہیں اتحاد کی قوت سے ملک کو بحران سے نکالا جاسکتا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم بجلی اور توانائی فراہم کرنا چاہتے ہیں ، زراعت کو ترقی دینا چاہتے ہیں، تمام بچوں کو سکول بھیجنا چاہتے ہیں اور تمام بیماروں کا علاج چاہتے ہیں ہر گھر میں صافپانی دینا چاہتے ہیں روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اپنے شہریوں کو امن کی زندگی دینا چاہتے ہیں ان سب کے ساتھ ساتھ ہم معیشت کو بھی استحکام بھی دینا چاہتے ہیں۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ ہماری پالیسیوں کے تسلسل او راستحکام کا ثبوت ہے۔مزید براں حکومت نے سنٹرل الائز اور سٹیٹ آفآرٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم ( ذمہ داری شہر) شروع کیا ہے جس کے تحت شہری کسی بھی محکمے کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کے بارے میں کوئی بھی تجویز یا شکایت درج کر اسکتے ہیں اس کا فیڈ بیک ان کو موبائل فون کے ذریعے حکومت پنجاب کی طرفسے دیا جاتا ہے۔ یہ سہولت شہریوں کو چوبیس گھنٹے میسر ہے تمام ضلعی حکومتیں او رڈی سی اوز بھی اس فیڈ بیک سسٹم کے تحت منسلک ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4