صرف جرنیل ہی نہیں سیاستدان بھی محب وطن ہیں،محمد جمیل ملک

صرف جرنیل ہی نہیں سیاستدان بھی محب وطن ہیں،محمد جمیل ملک

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ صرف جرنیل ہی نہیں سیاستدان بھی محب وطن ہیں، کرپشن پورے ملک کا مسئلہ ہے جس میں سیاستدان ، جرنیل اوربیوروکریٹ سبھی ملوث ہیں، محض اختلاف کی بنا پر ایک دوسرے کو غدار کہنے کی پالیسی سے گریز کیا جائے، سیاسی انتہا پسندی وزیر مملکت عابدشیر علی کا خاندانی مسئلہ ہے، انہیں افواج پاکستان سے متعلق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں خطاب کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا افواج پاکستان کی عزت اور وقارپر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دینگے

،پی جے آئی کا مؤقف ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر کو زیر بحث لاتے ہوئے افواج پاکستان سے متعلق تبصرے قطعی قومی مفاد میں نہیں ہیں، بالخصوص میڈیا پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاک فوج سے متعلق بحث کو آن ایئر نہ کرے،ہمارے یہاں یہ روایت بن چکی ہے کہ حاضر سروس عسکری قیادت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جاتے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد اسے برابھلا کہا جاتا ہے،وطن عزیز کیلئے سب نے قربانیاں دی ہیں اسے بحرانوں سے نکالنے کیلئے عسکری اور سیاسی قیادت ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی پالیسی اختیار کرے ،غلطیاں بھی سب سے ہوئی ہیں الزامات کا پنڈورا باکس کھولنے سے ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا،انہوں نے مزید کہا بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک پیشہ ور سپاہی ہیں جو ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے مؤثرجدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں کسی سابق جرنیل کی غلطی کو بنیاد بنا کر موجودہ عسکری قیادت پر تنقید زیادتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4