مطالبات کی منظور ی تک دھرنا ختم نہیں کریں گے،پیرا میڈکس

مطالبات کی منظور ی تک دھرنا ختم نہیں کریں گے،پیرا میڈکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے سروس سٹرکچرکے نوٹیفیکیشن سمیت تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے چیف سیکرٹری اورسیکرٹری صحت کے حکم پر مذاکرات کے لئے آنے والے محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز الحق اور پرنسپل سمز پروفیسر حامد بٹ اور ایم ایس سروسز کو صاف صاف بتایا ہے کہ مذاکرات نہیں چارٹر آف ڈیمانڈ کے نوٹیفیکیشن پر احتجاجی دھرنا ختم کیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت اعجاز الحق نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر یوسف بلا ، ارشد بٹ اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے جیل روڈ پر سروسز ہسپتال کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں مذاکرات کئے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے سمری تیار کر کے وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی، جس پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ا یشن نے صرف یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو صا ف صاف بتایا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے نوٹیفیکیشن تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا، تاہم پیرا میڈیکل سٹاف نے گزشتہ روز لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میوہسپتال، گنگارام ، سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال ارو جناح ہسپتال میں گزشتہ پانچ دنوں سے آؤٹ ڈوروں میں جاری ہڑتال کو ختم کر دیا اور آؤٹ ڈور کی تالہ بندی ختم کرنے کا اعلان واپس لے لیا،اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف کے محمد یوسف بلا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر حامد بٹ کو بتایا کہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی وارڈز میں وقفہ وقفہ سے ملازمین ڈیوٹی دیں اور اگلے 36گھنٹے تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو مجبوراً آؤٹ ڈورز اور ایمرجنسی سنٹروں میں دوبارہ مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا جائے گا۔