وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری صحت کا دورہء اسلام پورہ اتوار بازار

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری صحت کا دورہء اسلام پورہ اتوار بازار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ کیا ۔ انہوں نے گوشت، سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیاء خورد ونوش کے سٹالوں کا معائنہ کیا۔ گوشت اور دیگر اشیاء کی کوالٹی چیک کی، دکانداروں ا ور رمضان بازار کی انتظامیہ سے قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔جواد رفیق ملک نے رمضان بازار میں خریداری کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے اشیاء خوردونوش کے معیار ، قیمتوں اور ان کی دستیابی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ لوگو ں نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے رمضان بازار میں بہتر انتظامات کی تعریف کی۔ دریں اثنا سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے شادمان رمضان بازار کا بھی دورہ کیا۔