ڈی سی او کیپٹن (ر) عثمان نے مدنی دستر خوان پر افطار ی کی

ڈی سی او کیپٹن (ر) عثمان نے مدنی دستر خوان پر افطار ی کی

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے گزشتہ روز شادمان چوک مسجد میں ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جانے والے مدنی دستر خوان پر افطاری کی۔اس موقع پر عوام الناس کی ایک بڑی تعداد بھی مو جود تھی۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ مجھے یہاں عوام الناس کے ساتھ ملکر افطاری کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں305کے قریب مدنی دسترخوان لگائے گئے ہیں جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد اِن دستر خوانوں پر آکر روزہ افطار کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1