ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے رمضان بازاروں کے دورے

ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے رمضان بازاروں کے دورے

لاہور(پ ر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے صفائی انتظامات کے جائزہ کے لیے متعدد رمضان بازارو ں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے شادمان مارکیٹ ، وحدت کالونی، برکت مارکیٹ ، سبزہ زار، میاں پلازہ جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں قائم رمضان بازاروں میں ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی و آگاہی کیمپوں کا بھی معائنہ کیا اور صفائی عملہ و موبلائزیشن ٹیموں کو مستعد رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شادمان رمضان بازار میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر متعلقہ زونل آفیسر میاں وحید کو سخت سرزنش کرتے ہوئے صفائی انتظامات معیار کے مطابق برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1