مانگا منڈی میں مصنوعی مہنگائی عروج پر،کوئی پوچھنے والا نہیں

مانگا منڈی میں مصنوعی مہنگائی عروج پر،کوئی پوچھنے والا نہیں

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کے علاقہ میں مہنگائی عروج پر کوئی پوچھنے والا نہ ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے بنائے گئے مجسٹریٹ آنا گوارہ ہی نہیں کرتے اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر اوکے کی رپورٹ ڈی سی او کو دے دیتے ہیں بڑے جانور کا گوشت 250کی بجائے300روپے تک فروحت اور چھوٹے جانور کا گوشت 500کی بجائے 600روپے تک فروحت ہو ررہا ہے اس کے علاوہ پرچون فروش من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرچون فروشوں کی انجمن کے صدر سیکرٹری کے ساتھ اچھے مراسم اختیار کرکے من مرضی کے ریٹ وصول کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے تحصیل رائیونڈ کے اے سی ٹیلی فون ہی نہیں سنتے شامکی بھٹیاں کے سابق چیئرمین محمد یعقوب بھٹی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے رمضان کے آغاز پر ہی بدترین لوڈ شیڈنگ کرنا شرمناک ہے مانگا منڈی کے شہریوں محمد اعظم،وسیم خادم،محمد اکرم ،محمد افضل،ملک نور احمد،محمد عارف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے بجلی کے بغیر روزاہ دراوں کی زندگی امتحان بن چکی ہیں مانگا منڈی کے شہریوں اور غیریب عوام نے ڈی سی او لاہور سے مہنگائی پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1