رمضان بازار میں شناختی کارڈ دیکھے بغیر چینی دی جائے،ڈی سی او

رمضان بازار میں شناختی کارڈ دیکھے بغیر چینی دی جائے،ڈی سی او

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے چائنہ سکیم اور بیگم کوٹ رمضان بازار وں کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار وں میں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو چیک کیا۔انہوں نے با زاروں میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر صارفین نے رمضان بازاروں میں انتظامات کو سراہا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے صارفین کی درخواست پر بلا شنا ختی کارڈ کے چینی کی فروخت کی ہدایت کر تے ہوئے تمام رمضان بازاروں کے انچارج صاحبان کو کہا کہ وہ شناختی کارڈ کو دیکھے بغیر چینی فروخت کریں۔علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1