عسکریت پسندی کے خلاف جنگ اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ،زرداری

عسکریت پسندی کے خلاف جنگ اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ،زرداری

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی باسٹھویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انھیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تمام پارٹی کارکنوں اور جمہوریت پسندوں کے لیے ایک مبارک دن ہے اور اس د ن میں سب لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کے دن خاص طور پر خواتین اور کچلے ہوئے طبقات مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے لئے محترمہ نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔ آج ہم شہید محترمہ کی سالگرہ اس وقت منا رہے ہیں جب ہم نے سیاسی قوتوں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے اتحاد سے عسکریت پسندوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ پارٹی کو یادہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بڑے فخر کے ساتھ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کی قیادت کی تھی اور اس جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ پوری قوم کی اجتماعی جنگ ہے۔ یہ جنگ اتحاد سے ہی جیتی جا سکتی ہے اور اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے سارے ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی عسکریت پسندی کے فلسفے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے کیونکہ اس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کی جانب سے ایک جمہوری پاکستان کے لیے 27دسمبر2007ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں چھوڑ ی گئی مشعل کو مضبو طی سے آگے لے جائیں گے، بینظیر بھٹو اس ملک کے ہر گھر میں ایک بیٹی، ایک بہن اور ایک ماں کی حیثیت میں موجود ہیں، اور وہ ہی ان کی میراث کو آگے لے جائیں گی،بینظیر بھٹو کی62 ویں سالگرہ آج( اتوار )نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان پپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری ماں نے اس ملک کے آمروں کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی اور تاریخ میں ایک عظیم مقام حاصل کیا،انہوں نے اپنی زندگی اس ملک کی قوم کے لئے گذاری اور موت بھی ان کے لئے قبول کی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی اس ملک کے مظلوم عوام کو استحصال سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے وقف کی اور ان کو برابری کا حق دلایا

زرداری ،بلا ول

مزید : صفحہ اول