سروسز ہسپتال میں پارکنگ سٹینڈ پر لوٹ مار،کوئی پوچھنے والا نہیں

سروسز ہسپتال میں پارکنگ سٹینڈ پر لوٹ مار،کوئی پوچھنے والا نہیں

لاہور(اپنے خبر نگار سے) سروسز ہسپتال ایمرجنسی کے ساتھ بیٹھے پارکنگ فیس لینے والوں کی دیدہ دلیری اضافی فیس کی پرنٹنڈ پرچی دینے لگے پارکنگ اتھارٹی اور ہسپتال انتظامیہ نے نظریں بند کر لیں پارکنگ مافیا نے ہسپتالوں کو بھی معاف نہ کیا لاہور سروسز ہسپتال میں پارکنگ اتھارٹی کی طرف سے مخصوص کی گئی فیس کو پارکنگ مافیا نے ماننے سے انکار کر دیااور گاڑی اور موٹر سائیکل کے 15سے20روپے اضافی لے رہے ہیں جس کی باقاعدہ پرچی دے رہے ہیں اور شہریوں کے اصرار کرنے پر پارکنگ مافیا نے ایک پرچی دینے والی جگہ پر درجنوں افراد بٹھارکھے ہیں جو شریف شہریوں کو گالم گلوچ کے ساتھ گریبان پکڑنے تک آ جاتے ہیں ،لیکن پارکنگ اتھارٹی بالکل بھی توجہ دینے سے قاصر ہے کہ سروسز ہسپتال کے ساتھ ایمرجنسی کا سامنے بیٹھے پارکنگ فیس لینے والے کتنی فیس لے رہے ہیں اور جا بجا کیوں شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں ۔مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین نے پارکنگ اتھارٹی اور ہسپتال انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پارکنگ مافیہ بھتہ خور ی کی شکل اختیار کر گئی ہے جس سے ہسپتالوں کو پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1