جعلی حکومت کے خلافسرگرم رہنماؤں کو ہراساں کیا جارہاہے،الطاف شاہد
لاہور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ سابق صدرمملکت جنرل (ر) پرویزمشرف کے جانثارسپاہی اورمعتمدخاص صفدررسول پرحملے کے پیچھے نااہل حکومت کاہاتھ ہے جعلی حکومت کیخلاف سرگرم سیاسی رہنماؤں کو مختلف اندازسے ہراساں کیا جارہا ہے۔تخت لاہور نے احتساب اورانجام کے ڈرسے صوبہ بھر میں انتقام کابازارگرم کردیااے پی ایم ایل پنجاب کے صدر صفدررسول پرقاتلانہ حملہ پنجاب حکومت کی بیڈگورننس کاشاخسانہ ہے جہاں اہم شخصیات محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کی حفاظت کون کرے گاوہ ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ صفدررسول پرہونیوالے قاتلانہ حملے میں ان کا بیٹااورڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا جبکہ مقامی پولیس حسب روایت ملزمان کے فرارہونے کے بعد پہنچی ۔پنجاب کی نااہل حکومت چوبیس گھنٹوں کے اندراندرصفدررسول پرخونیں حملے میں ملوث شرپسندعناصر کوگرفتارکرے ورنہ ہمارے کارکناں احتجاجاً اہم شاہراہوں پردھرنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے پنجاب حکومت کے این اوسی کے بغیر پولیس کسی جیب تراش کوبھی گرفتارنہیں کرسکتی۔ اے پی ایم ایل کے قائدین اورکارکنان کاخون بہانے والے کسی پناہ گاہ میں نہیں چھپ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل پنجاب کے انتھک صدرصفدررسول ،ان کے صاحبزادے اورڈرائیور کے خون کی ایک ایک بوندکاحساب لیا جائے گا۔
پنجاب کی سیاسی پولیس کازورصرف پاکستان میں پرامن آئینی تبدیلی کیلئے جدوجہدکرنیوالے سیاسی قائدین اورکارکنان پرچلتا ہے جبکہ دہشت گردآزادانہ دندناتے پھرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرتخت لاہورنے اے ایم پی ایل کے قائدین اورکارکنان کیخلاف منفی ہتھکنڈے بندنہ کئے توہمارے ہاتھوں اس کادھڑن تختہ ہونایقینی ہے۔