مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام الحمرا میں نواز شریف ٹائیگرز اینڈ ورکرز کنونشن

مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام الحمرا میں نواز شریف ٹائیگرز اینڈ ورکرز کنونشن

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مریم نواز شریف کی سیکرٹری اورممتاز لیگی رہنما میمونہ شاہین کی زیر سرپرستی الحمرا لاہور میں نواز شریف ٹائیگرز اور پارٹی ورکرز کنونشن منعقد ہوا ۔ جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانامحمد ار شد، ایم پی اے ماجد ظہور، صدر مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور ناصر سعید ، سید ندیم الحسن ،ڈاکٹر ظفر، یوتھ ایمبسیڈر پی ایم یل ن لاہور و کوآرڈینیٹر مریم نواز خواجہ عامر جالب،میڈیا ایڈوائزر مریم نواز ولایت احمد فاروقی، یوتھ ایمبیسڈر فیصل قادری، دلبر شاہ چیئرمین ایگری کلچر،شیخ شاہدساغر،فیضان منظور مانی، الیاس خان ، فاروق احمد ، چوہدری محمد طارق ، فیاض گجر اور دیگر مردو خواتین کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ، نواز شریف ٹائیگرز اور پارٹی ورکرز کنونشن میںآنے والے کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں نواز شریف گولڈ میڈل، ایوارڈز اور خواتین کو دوپٹے دئیے گئے لاہور کے مختلف قومی و صوبائی حلقوں سے شریک مرد وخواتین کارکنوں نے نواز شریف ، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حق میں نعرے لگائے

اور پارٹی کی جانب سے ایوارڈ ز اور میڈلز ملنے پر پروگرام آرگنائزر محترمہ میمونہ شاہین کی خدمات اور کوشش کو بے حد سراہا ،اس موقع پر میمونہ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنی گرمی میں لاہور کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کا اتنی بڑی تعداد میں آنا در اصل مسلم لیگ قائدین اور مریم نواز شریف سے ان کی بے لوث اور والہانہ محبت کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں جن کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا،ایو ارڈ تقسیم کرنے کے بعد رانا محمد ارشد ، ماجد ظہور اور ناصر سعید کا کہنا تھا کہ آج الحمرا میں پارٹی کے اتنے ورکرز کی تعداد دیکھ کر یقین ہوگیا کہ دو ہزا ر اٹھارہ کے الیکشن میں بھی نواز شریف کے ٹائیگرز اور ٹائیگریس کی فتح ہو گی اور آنے والی حکومت پھرپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔مقررین نے اتنا کامیاب اور بھر پور کنونشن منعقد کروانے پر مریم نواز کی سیکرٹری میمونہ شاہین کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی۔

کیپشن۔۔۔لاہور الحمر امیں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتما م نواز شریف ٹائیگرز اور ورکرز کنونشن سے میمونہ شاہین اور رانا محمد ارشد خطاب کر رہے ہیں جبکہ ایم پی اے ماجد ظہور خواجہ عامر جالب، ملک غلام عباس، فیصل قادری ، ولایت فاروقی اور دیگر کو ایوارڈ اور میڈل دے رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1