رمضان بازاروں میں پیمانو ں کی سخت چیکنگ کی جائے،ہارون سلطان

رمضان بازاروں میں پیمانو ں کی سخت چیکنگ کی جائے،ہارون سلطان

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرفسے لگائے گئے رمضان سستا بازاروں میں اوزان، ناپ تول کی چیکنگ سختی سے کی جائے اور اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ رمضان المبارک کے با برکت مہینہ میں ملاوٹ اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کو فوری جیل کی یاترا کرائی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلافسخت ایکشن لیں اور منڈیوں میں مڈل مین مافیا کی کردار کشی کریں تا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں غریبوں کے لئے مدنی دسترخوانوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جہاں غریب روزہ دار کے لئے افظاری و سحری کا خاص انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام رمضان سستا بازاروں اور اتوار بازاروں میں پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردو نوش کے معیار اور کوالٹی پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1