حکمران اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،سبطین خان

حکمران اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،سبطین خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ڈپٹی صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ ’’شوباز حکمران ‘‘اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں فوری اقتدار سے الگ ہو جائیں ورنہ عوام انکو گر یبانوں سے پکڑ کر اقتدار سے باہر پھینک دیں گی ‘(ن) لیگ ’’رمضان بازاروں ‘‘کے نام پر ’’سیاسی دکانداری ‘‘چمکارہی ہے عام آدمی کو رمضان بازاروں سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں سے گفتگو میں محمد سبطین خان نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نااہل حکمرانوں کے گڈ گورنس کے دعوؤں کی نفی ہے،حکمران ذاتی تشہیر کیلئے جتنا پیسہ خرچ کررہے ہیں اس سے غریب طبقات کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت کی توجہ صوبے سے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل حل کر نے کی بجائے صرف سیاسی مشہوری ہے اس لے حکمران کسی بھی شعبے میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1