آپریشن ضرب عضب جرات وشجاعت کی عظیم مثال ہے ،پیر ظہیر الحسن
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک کاروان رسولﷺ کے بانی پیر سید ظہیر الحسن نے پریس کلب مانگا منڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب جرات وشجاعت کی عظیم مثال ہے افواج پاکستان کے جوانوں کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے معمور ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے افواج پاکستان کو ہم سلام عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے اور فتح و کامیابی کا سال مکمل ہونے پر پوری قوم افواج پاکستان کی احسان مندہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں نے قوم کے سر فخرسے بلند کر دیئے ہیں اور پوری دنیا میں ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان عالمی امن کا خواں ہے افواج پاکستان دشمن کا منہ توڑ جواب دینے اور بڑے سے بڑے اندرونی و بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پاکستانی قوم کو اپنے نڈر اور جانبازجوانوں پر ناز ہے ۔