جعلی ڈگری کیس، ایگزیکٹ کمپنی کے گرفتار 17ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جعلی ڈگری کیس، ایگزیکٹ کمپنی کے گرفتار 17ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی ) جعلی ڈگری کیس ایگزیکٹ کمپنی کے گرفتار 17ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایگزیکٹ کمپنی کے گرفتار سترہ ملازموں کومجموعی طور پر بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے نے سینئر سول جج ویسٹ عبد الغفور کاکٹر کی عدالت میں پیش کیا ایف آئی اے نے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مزید جعلی ڈگریوں کی برآمدگی کے لیے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،ملزمان کے وکیل چوھدری عزیز نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ،ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ کے لیے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر گوہر علی مرکزی ملزم شعیب شیخ کی گرفتاری کے لیے کراچی گیا ہے جس پر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ مطلب یہ ہوا مقدمہ میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہو سکتی لہذٰا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا جا ئے اور ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جس پر فاضل جج نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم سنایا ہے

مزید :

صفحہ اول -