پیپلز پارٹی نے تصاد م نہیں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی نے تصاد م نہیں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا،اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تصادم نہیں مفاہمت کی سیاست کوفروغ دیااقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کرپٹرول چھڑکنے قومی مجرم ہیں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے بیان کو ایک سازش کے تحت غلط رنگ دیا گیا ،ان کی تنقید کانشانہ صرف اورصرف سابق فوجی آمر تھے پاکستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور جنرل راحیل شریف کی خدمات کوپیپلزپارٹی کے قائدین اورجیالے انتہائی قدرکی نگاہ سے د یکھتے ہیں

ہم آئندہ بھی دہشت گردی کے سدباب کیلئے افواج پاکستان کی بھرپورحمایت کرتے ر ہیں گے۔کراچی آپریشن پرسبھی سیاسی پارٹیوں کااتفاق ہے ،آصف علی زرداری ایک محب وطن کی حیثیت سے قومی ایکشن پلان کی کامیابی کے خواہاں ہیں وہ والٹن روڈ پرایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اورچیئرپرسن نے پاکستان اورجمہوری نظام کیلئے جام شہادت نوش کیا ،ہمارے قائدین اورکارکنان بھی عزت کے مستحق ہیں جوہماری قیادت کی عزت نہیں کرے گاہمارے جیالے اس کااحترام کس طرح کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت کامیڈیا ٹرائل بندکیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1