سحر و افطار میں بدترین لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے،رانا ماجد علی

سحر و افطار میں بدترین لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے،رانا ماجد علی

لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کا کہنا ہے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد سحر اور افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے بجائے صورتحا ل بدترین شکل اختیار کر چکی ہے جس مقصد شاید بجلی کی لودشیڈنگ میں اضافہ مقصود تھا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گرمی کے اس شدید موسم میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے روزہ دار کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک مینار پاکستان میں احتجاجی کیمپلگاا کر ڈرامہ بازی کرنے والے شہباز شریف اب کہاں ہیں؟ کیا انہیں اپنے بھائی کی وفاقی حکومت کی نا اہلی نظر نہیں آرہی جس کے باعث ایک غریب انسان روزہ کی حالت میں بھی سکون کا سانس نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا حکومت اپنا رویہ تبدیل کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1