چا رلائن مینوں کی شہادت پر واپڈا ہائیڈ رو الیکٹرک یونین کا سیفٹی سیمینا ر

چا رلائن مینوں کی شہادت پر واپڈا ہائیڈ رو الیکٹرک یونین کا سیفٹی سیمینا ر

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ بجلی میں ایک دن میں 4 لائن مینوں کی شہادت پر واپڈا ہائیڈ رو الیکٹرک یونین کی جانب سے ’’سیفٹی سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سی بی اے یونین نے نجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک کو بھی شہداء کے نام سے منسوب کرتے ہوئے یوم شہداء منایا۔ سیمینار میں دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالوں کی بیواؤں اور بچوں کو رمضان کے تحائف بھی دیئے جبکہ ماضی میں دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونیوالوں کے بچوں کو نوکری کے تقرر نامے جاری کئے ۔ اس موقع پر ہائیڈ الیکٹرک یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد اور نائب صدر ساجد کاظمی نے بھی خطاب کیا جبکہ لیسکو افسران میں سے جنرل منیجر ٹیکنیکل چودھری انور، چیف انجینئر ساؤتھ مجاہد اسلام باللہ، ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی اور ڈائریکٹر سیفٹی احسن گیلانی نے شرکت کی۔ خورشید احمد خان نے چار لائن مینوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لائن مینوں کو معیاری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر کام بند کر دیا جائے گا، نائب صدر ساجد کاظمی نے اپیل کی کہ گرلز سکول کو فوری طور پر کالج کا درجہ دیا جائے تا کہ یتیم بچیاں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکے۔ قبل ازیں چیف انجینئر ساؤتھ مجاہد اسلام باللہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے محکمہ چل رہا ہے جو ترقی کی جانب گامزن رہے گا، انہوں نے کہا کہ لائن مینوں کی حفاظت کیلئے ٹی اینڈ پی کٹ بیرون ممالک سے درآمد کرنی پڑے تو کریں گے،سیمینار میں جی ایم ٹیکنیکل چودھری انور تقرر نامے تقسیم کئے اورشہداء کے ورثا کیلئے جلد بڑی خوشخبری کا اعلان کیا۔

سیفٹی سیمینا ر

مزید : میٹروپولیٹن 1