آکسیجن تھراپی کے نام پر نیا نشہ نوجوانوں کو تباہ کرنیکی سازش ہے،ذوالفقار حسین

آکسیجن تھراپی کے نام پر نیا نشہ نوجوانوں کو تباہ کرنیکی سازش ہے،ذوالفقار ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) موجودہ میڈیا کے دور میں مردوں کی نسبت ہر اشتہاری مہم میں عورت کے پیغام کو زیادہ سنا اور غور سے دیکھا جاتا ہے عورت معاشرے میں نشہ کے خلافپیغام دینے میں کیوں خاموش ہے عورت معاشرے کا اہم حصہ ہے جو اکیلی معاشرے کو نہ صرفتبدیل کر سکتی ہے بلکہ اپنے بچوں کی صحیح اوردوستانہ ماحول میں تربیت کا فریضہ سر انجام بھی دے سکتی ہے موجودہ دور میں مردوں کے مقابلے میں عورت پر ذمہ داریوں کا بوجھ زیادہ ہے نوجوان خواتین اپنی عملی زندگی میں قدم رکھنے سے پہلے خود کو مسائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار رکھیں۔ یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے منشیات کے خلافآگاہی پروگرام کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چائنہ سیکم میں ڈرگ ایڈوائیزری ٹریننگ حب اے پروجیکٹ آفیوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس کے تعاون سے طالبات کے ہفتہ سمر کیمپ میں اپنے لیکچر میں کہی۔ جسکی صدارت پرنسپل پروفیسر شہناز ستار نے کی ۔ سید ذوالفقار نے کہاکہ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ کسی کو نظر نہیں آتا۔ آکسیجن تھراپی کے نام پر نیا نشہ متعارفکروا کر نوجوانوں کو تباہ کرنے کی سازش ہے آکسیجن شاٹس بھی نشہ ہے جس سے جلد موت واقع ہو جاتی ہے طالبات اپنی ذامہ د اری کو سمجھ کر معاشرے میں موجود تمام برائیوں کے خلافآگے بڑھ کر جنگ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1