رمضان المبارک میں منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،میاں کامران

رمضان المبارک میں منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،میاں کامران

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے رمضان المبارک میں منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس کے باعث اشیائے خوردونو ش کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سبسڈی صرف رمضان بازاروں تک محدود ہے لیکن پنجاب کی تمام افراد کی ان رمضان بازاروں تک رسائی ناممکن ہے اس لیے حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے اور سبسڈی رمضان بازاروں کی بجائے اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں دینی چاہیے تھی تاکہ تمام عوام اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکتے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث عوام پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1