ٗٗٗٗٗٗٗٗٗخفیہ قوتین دفاعی اداروں کو کمزور کرناچاہتی ہیں،انجینئر یاسر

ٗٗٗٗٗٗٗٗٗخفیہ قوتین دفاعی اداروں کو کمزور کرناچاہتی ہیں،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں مسلم لیگ( ن )اور پیپلز پارٹی نے ملکی اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے خود کو مضبوط کیا۔ پاکستان کے مضبوط دفاع او ر خودمختاری کے تحفظ کیلئے دفاعی اداروں کی مضبوطی لازم ہے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصافشاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان پر تنقید درست نہیں دہشت گردی کے خلافجانوں کے نذرانے دینے والی افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہو گا ورنہ تاریخ کسی کو معافنہیں کر یگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1