حکمران لوڈشیڈنگ کر کے روزہ داروں کی بد دعائیں نہ لیں،ابو الخیر زبیر

حکمران لوڈشیڈنگ کر کے روزہ داروں کی بد دعائیں نہ لیں،ابو الخیر زبیر

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان ( نورانی ) و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران رمضان المبارک میں لودشیڈنگ کر کے روزہ داروں کی بددعائیں نہ لیں ورنہ پہلے تو وہ واپس آگئے تھے لیکن اس بار روزہ داروں کی بدعائیں رنگ لے آئیں تو سعودی حکمراں بھی پناہ نہیں دے سکیں گے کیونکہ مظلوم کی آہیں عرش کوہلا دیتی ہیں حکمراں جان لیں کہ گرمی کی شدت میں تڑپتے ہوئے روزہ داروں کی آہیں بھی خالی نہیں جائیں گی حکمرانوں ہوش کے ناخون لیتے ہوئے کم از کم رمضان المبارک میں طویل لوڈشیدنگ سے عوام کو نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مطمئن کرنے کیلئے کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اس قسم کی باتوں سے عوام کو نہ بہلایا جائے عوام کو اس قسم کے بیانات سیاب مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام بیانات کے بجائے عملی اقدامات کی فوری توقع رکھتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1