بجلی کی لوڈشیڈنگ سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،کنول نعمان

بجلی کی لوڈشیڈنگ سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،کنول نعمان

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ پاک افواج پر تنقید کر نیوالوں کو سیاست کر نے کا کوئی حق نہیں ان پر سیاست کر نے پر پابندی لگنی چاہیے ‘حکو مت اور پاکستانی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے دشمن کی کسی سازش کو کا میاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا ‘دہشت گردی کے خلافجنگ میں جتنی قر بانی افواج پاکستان نے دی ہیں اسکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ماضی کے حکمرانوں کی ناقص پا لیسوں کا نتیجہ ہے مگر (ن) لیگ کی حکو مت ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مکمل خاتمہ کر یگی اور قوم سے انتخابی وعدے بھی پورے کیے جائیں گے ۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں ے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کا سفر جاری ہے ۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا اورپاکستان امن کا گہوارہ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بات نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں ترقی وخوشخالی آئیگی اور ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پر یشان ہونے کی ضرورت نہیں (ن) لیگ بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1