تنظیم اتحاد امت کے زیراہتمام ملک بھر میں سید فاطمۃ الزھرہ کانفرنسیں ہو نگی

تنظیم اتحاد امت کے زیراہتمام ملک بھر میں سید فاطمۃ الزھرہ کانفرنسیں ہو نگی

لاہور(خبر نگار خصوصی))تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام آج اتوارتین رمضان المبارک کو اللہ کے پیارے نبی ﷺ کی پیاری صاحبزادی سیدہ فاظمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر آپ کے ایصال ثواب کے لیے ملک بھر میں سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنسزمنعقد ہوں گی ۔اس موقع پر مقررین آپ کی سیرت کے حوالے سے گفتگو کریں گے اورآپ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔اس حوالے سے مرکزی تقریب بعداز نماز عشاء جامع مسجد فیضان رسول چوبرجی میں زیر صدارت علامہ محمد نعیم جاوید نوری سینئر ممبر ایگزیکٹو بورڈ منعقدہوگی ۔جس میں چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان ومشیر ہلال احمر پاکستان برائے مذہبی امور پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے ۔جبکہ چاروں صوبوں اور آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے جن شہروں میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1