رمضان میں جنگی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

رمضان میں جنگی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

 لاہور(خبر نگار )وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کی سربراہی میں واسا ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اس ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد،ڈی ایم ڈی آپریشن اصغر علی بھلی،اور تمام ڈائریکٹرز آپریشن نے شرکت کی۔ایم ڈی واسا نے ڈی ایم ڈی کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی جنگی بنیادوں پر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کرائے پر لیے گئے جنریٹروں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ٹیوب ویلوں کو 18گھنٹے تک چلایا جائے۔اس سلسلے میں ٹیوب ویل آپریٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔اگر دورانِ چیکنگ کہیں ٹیوب ویل آپریٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے تو متعلقہ ایس ڈی او اور سب انجینئر کی جواب طلبی کی جائے گی۔ایم ڈی نے ڈائریکٹرز آپریشن کو ہدایت کی کہ جہاں پر نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور بجلی کے کنکشن کے حصول میں تاحال مسئلہ ہے تو اُن علاقوں میں کرائے پر لیے گئے جنریٹر نصب کر کے ٹیوب ویل چلائے جائیں۔انہوں نے ایکسیئن الیکٹریسٹی کو بھی کہا کہ نئے نصب شدہ ٹیوب ویل جہاں ابھی تک بجلی کا کنکشن نہیں ہے وہاں کنکشن کے حصول کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1