سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار

سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار

گال ( نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، احمد صرف 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ احمد ٹیسٹ کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب رہے، وہ ہزار سے زائد رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔ اس سے قبل کامران اکمل، معین خان، امتیاز احمد، راشد لطیف، وسیم باری، سلیم یوسف بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو تباہی سے بچایا، سرفراز نے دلیرانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 96 رنز کی اننگز کھیلی لیکن بدقسمتی سے چار رنز کے فرق سے سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

، اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے سولہ میچز کی 28 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی