ذوالفقار بابر 15 برس بعد دسویں نمبر پر ففٹی کرنیوالے پہلے پاکستانی پلیئر بن گئے

ذوالفقار بابر 15 برس بعد دسویں نمبر پر ففٹی کرنیوالے پہلے پاکستانی پلیئر بن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال ( نیٹ نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپنر ذوالفقار بابر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ پندرہ برس بعد دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی پلس سکور بنانے والے پہلے جبکہ مجموعی طور پر یہ کارنامہ انجام دینے والے آٹھویں پاکستانی پلیئر بن گئے ہیں۔ آخری بار 2000ء میں پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم نے دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی بنائی تھی۔ ہفتہ کو گال ٹیسٹ کے چوتھے روز ذوالفقار بابر نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر آئی لینڈرز کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور چھکا لگا کر کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ ٹیسٹ تاریخ میں دسویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی پلس سکور بنانے والے آٹھویں پاکستانی پلیئر ہیں اس سے قبل وسیم اکرم، مشتاق احمد، سرفراز نواز، راشد خان، انتخاب عالم اور فضل محمود شامل ہیں۔
سرفراز نواز کو دوبار ففٹی پلس سکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔