بھارت اور بنگلہ دیش آج دوسر ے ون ڈے میں مدمقابل

بھارت اور بنگلہ دیش آج دوسر ے ون ڈے میں مدمقابل

ڈھاکہ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بنگال ٹائیگرز نے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی سورماؤں کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، دوسرا میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے تاہم ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی